مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے آئین کو تقویت نہ دی تو یہ ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا۔
لاہور کے ہوٹل میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ قرار پانے کے بعد حمزہ شہباز نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے سیاہ کرتوتوں کی گواہی تاریخ دے گی۔
تاہم اس سے قبل حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کی صورتِ حال پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی تھی