اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 کواولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پرپانی پھیر دیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جب امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی گئی اوراس کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ این آر او 2 کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پرپانی پھیر دیا ہے۔