پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے : پرویزالٰہی

لاہور: چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، تحریک انصاف کی دوبارہ حکومت عمران خان کے بیانیہ کی فتح ہے ،عمران خان کا بیانیہ وطن کی محبت اور اداروں کی بالادستی پر مبنی ہے ، پنجاب میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ڈلیور کر ے گی، صحت کارڈ، احساس پروگرام اور دیگر عوامی منصوبے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے