سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آزاد صحافت کو نقصان پہنچا رہا ہے: پی بی اے

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نےکہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی کی حمایت کی ہے لیکن ہم ڈس انفارمیشن کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔

پی بی اے کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق حکومت اور دیگر میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر ڈس انفارمیشن کے خلاف قواعد وضع کرنےکے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، بالخصوص سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آزاد اور ذمہ دار صحافت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

پی بی اے کے اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

پی بی اے کا کہنا ہےکہ ڈس انفارمیشن سے نہ صرف ملک اور اداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ بے امنی، عدم برداشت اور عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے