پشاور……پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ اسپتال بنانے کی مہم نے ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کیا، تمام تر مشکلات کے باوجود اسپتال کے 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے۔
[pullquote]امید کی ایک اور کرن چمکی، پشاور میں بھی کینسر کو شکست دینے کے لیے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال قائم کردیا گیا، اسپتال کا افتتاح کینسر کے ایک ننھے مریض سے کروایا گیا۔[/pullquote]
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم دنیا کا واحد اسپتال ہے جہاں 75فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔
عمران خان نے شوکت خانم کی تعمیر کے لیے چلائی جانے والی مہم کو اپنی کریکٹر بلڈنگ میں بہت اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر ان کی زندگی کی تمام خوشیوں پر حاوی ہے،وہ اس مہم کے دوران دنیا کے بہترین لوگوں سے ملے اور ان میں برداشت بھی آئی۔
[pullquote]پہلی تصویر 1994 لاہور شوکت خانم ہسپتال کے افتتاح کی ہے، جب خان صاحب نے اس کا افتتاح سمیرا یوسف نامی پھلی کینسر مریضہ سے کروایا، آج یہ لڑکی مکمل صحتیاب ہوکر شوکت خانم لاہور میں جاب پر ہے، جبکہ دوسری تصویرآج پشاور میں شوکت خانم کے افتتاح کی ہے، اس کا افتتاح بھی خان صاحب نے اس ہسپتال کے پھلے رجسٹرڈ کینسر مریض فاخر آفریدی سے کروایا، انشاءاللہ یہ بجہ بھی مکمل صحتیاب ہوکر خان صاحب کے مشن کو آگے بڑھائے گا[/pullquote]