جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کےلیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے کاروباری اور مخیر حضرات آگے بڑھیں، لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے