رواں سال ڈینگی سے 32 افراد جاں بحق، 257 نئے کیسز رپورٹ

[pullquote]کراچی [/pullquote]

کراچی : شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 318 ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد پانی اور پھلوں کے مشروبات کا استعمال رکھیں جبکہ پپیتے کے پتوں کا عرق بھی استعمال کریں۔

[pullquote]جڑواں شہروں میں ڈینگی پھیلنے لگا، 180 نئے کیسز سامنے آگئے[/pullquote]

[pullquote] اسلام آباد، راولپنڈی[/pullquote]

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 180 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 76 پازٹیو مریض سامنے آگئے جن کی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 228 مریض داخل ہیں، بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 101 مریض موجود ہیں، ہولی فیملی میں 67، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 60 مریض داخل ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں اب تک ڈینگی مریض 1766 ہوچکے ہیں، کینٹ کے علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے، اکثریت مریضوں کا تعلق دھاماں سیداں، چک جلال دین سے ہے،اب تک ڈینگی سے دو مریض کی اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوگنگ اسپرے اور لاروا سرویلنس کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

[pullquote] اسلام آباد میں 104 نئے کیسز سامنے آگئے[/pullquote]

اسی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں 56 کیسز اور دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1923 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1150 ہوگئی، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 773 ہے، اب تک ڈینگی سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پمز اسپتال میں ڈینگی کیسز کی تعداد 292 ہے، پولی کلینک میں 80 اور کیپٹل اسپتال میں 40 مریض زیر علاج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے