وزن گھٹانے میں شام کی ورزش اہم کردار ادا کرسکتی ہے

ایمسٹر ڈیم، ہالینڈ: ورزش کے ہزارہا فوائد ہیں تاہم ایک تحقیق سے عیاں ہے کہ شام کے وقت کی ورزش وزن گھٹانے میں زیادہ مؤثر ہے اور اس سے خون میں شکر کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یعنی دوپہر اور شام کی ورزش کرنے سے صبح کے مقابلے میں وزن کم کرنے اور خون میں گلوکوز کم کرنے میں ایک چوتھائی زائد فائدہ ہوتا ہے۔

اس طرح ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے اور لوگوں کو وزن قابو میں رکھنے میں بہت سہولت حاصل ہوتی ہے۔

ہالینڈ کے لائڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کےسائنسدانوں نے 45 سے 65 برس کے 7000 افراد کا جائزہ لیا ہے۔ اکثر افراد کا یم ایم آئی (باڈی ماس انڈیکس) 27 تھا جو موٹاپے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ دیگر افراد تندرست بھی تھے۔

تمام شرکا کی ورزش، کھانے اور پینے کی عادات اور ناشتے سے پہلے اور بعد میں خون میں شکر کی سطح بھی نوٹ کی گئی تھی۔ ایم آر آئی اسکین سے جگر میں چربی کی مقدار بھی نوٹ کی گئی تھی۔

ان میں سے 955 افراد کو ایسیلرومیٹر اور دل کی دھڑکن ناپنے کے آلات لگائے گئے۔ مسلسل چار دن اور راتوں کو ان کی حرکات نوٹ کی گئیں۔ اس طرح کل 755 افراد کا قابلِ اعتبار ڈیٹا سامنے آیا۔ ڈیٹا کے مطابق سخت یا درمیانی شدت کی ورزش سے جگر کی چربی کم ہوئی تھی۔

سب سے اہم بات یہ سامنے آئی کہ دن کے کسی بھی حصے کے مقابلے میں دوپہر اور شام کی ورزش سے انسولین کی مزاحمت، بالترتیب 18 سے 25 فیصد تک کم دیکھی گئی جو ایک غیرمعمولی دریافت ہے۔ اسی بنا پر ماہرین کا خیال ہے کہ اگر صبح وقت نہ مل سکے تو شام اور دوپہر ورزش اور واک کے بہترین اوقات ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے