پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا : یونیسیف

یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا جارج لاریہ ایڈجی نے کہا ہے کہ پاکستان سے 2023 کے آخر تک پولیو بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سرکاری خبررساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو پروگرام دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے اور امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے اس بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے پولیو کے موجودہ اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں وائرس اب قابو میں ہے، ہم پاکستان میں پولیو کی شکست کے لیے تمام دستیاب وسائل اور خدمات استعمال کر رہے ہیں۔یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر نے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 2023 میں تمام پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے ٹریک پر آگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے