پشاور ہائیکورٹ محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہم

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔

نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان سوال اٹھایا کہ لنڈی کوتل کے گرلز اسکول میں بچے زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم، ڈائریکٹر اور سیکرٹری ایجوکیشن اپنے کمروں میں بیٹھے ہوئے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن عدالت کے سامنے مِس اسٹیٹمنٹ دیتے ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے اسکول کی حالت زار پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو طلب کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے