وہ 8 چیزیں جنہیں فریج میں ہرگز نہیں رکھنا چاہیے

فریج اور فریزر وہ ہیں جن میں آپ اپنے بہت سے کھانے اسٹور کرسکتے ہیں، پھر چاہے وہ رات کا بچا ہوا پیزا ، برگر، کوئی سالن ہو یا کچا گوشت، یہ جدید گھریلو زندگی کا ایک معجزہ ہے جو بہت سے کھانے خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

لیکن کچھ کھانے کی چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں اگر فریج میں رکھ دیا جائے تو وہ محفوظ رہنے کے بجائے خراب ہوجاتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں ان چیزوں یا کھانوں کے بارے میں جنہیں فریج میں کبھی بھی نہیں رکھنا چاہیے۔

[pullquote]کیلے:[/pullquote]

کیلوں کو کمرے کے متوسط درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے، گرم درجہ حرارت پھلوں کو پکنے میں مدد دیتا ہے جب کہ روشنی اور کھلی ہوا پھلوں کو سڑنے سے بچاتی ہیں۔

[pullquote]کافی:[/pullquote]

فریج میں رکھی کافی کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے، کوشش کریں کافی کو فریج میں نہ رکھیں جب کہ باہر ہی کسی ایسے جار میں رکھ دیں جس میں سے ہوا کا گزر ممکن نہ ہو۔

[pullquote]ٹماٹر:[/pullquote]

بہت سے گھروں کے فریج کے نچلے حصے یعنی باکس میں ٹماٹر ضرور ملیں گے لیکن یہ ایک اہم اور بڑی غلطی ہے۔

ٹماٹروں کے لیے گرم درجہ حرارت زیادہ بہتر ہے اسی لیے انہیں فریج میں رکھنے سے یہ نرم پڑ جاتے ہیں اور زیادہ دن نہیں چل سکتے۔

[pullquote]شہد:[/pullquote]

کچھ گھروں میں شہد بھی فریج میں رکھا جاتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں ایسا کرنے سے یہ خراب نہیں ہوگا لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

شہد کو اگر خالص رکھنا چاہتے ہیں تو اسے ائیر ٹائٹ جار میں فریج کے باہر ہی رکھیں۔

[pullquote]ڈبل روٹی:[/pullquote]

اچھا ہوگا اگر آپ ڈبل روٹی کو فریج میں رکھنے کے بجائے کسی کیبنٹ میں رکھیں، کیونکہ فریج میں رکھنے سے یہ فوراً ہی باسی ہوجاتی ہے اور ایک دو دن بعد کھانے کے قابل نہیں رہتی۔

[pullquote]پیاز:[/pullquote]

پیاز کا شمار بھی ان اشیا میں ہوتا ہے جنہیں فریج میں نہیں رکھنا چاہیے، ہاں اگر پیاز کو کاٹ لیا ہے تو اسے فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

[pullquote]لہسن:[/pullquote]

لہسن فریج میں رکھنے سے گل سکتے ہیں، لہٰذا اگر چاہتے ہیں یہ تازہ رہیں تو انہیں فریج میں اسٹور کرنے کا نہ سوچیں۔

[pullquote]شملہ مرچیں:[/pullquote]

اکثر لوگوں کو شملہ مرچیں کرنچی پسند ہوتی ہیں، البتہ اگر انہیں فریج میں رکھا جائے تو اس کے گلنے کے امکانات ہوتے ہیں اور یہ جلد خراب ہوجاتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے