پاکستان پیپلزپارٹی مذاکرات کی حامی ہے : یوسف رضا گیلانی

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے بات چیت کو ہی مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گزشتہ مذاکرات میں بھی تحریک انصاف کو باور کرایا تھا آپ نے اسمبلیاں توڑ کر بھی غلطی کی اور چودہ مئی پر الیکشن کی ضد بھی غلطی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فوجی املاک پر حملہ ملک پر حملے کے مترادف ہے،،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ختم ہونے چاہئیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مزید کئی لوگ رابطے میں ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ جو ہو آئین کے مطابق ہو۔ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے سی ای سی میٹنگ اور اتحادیوں سے مل کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سب کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اکیلا ملک کو موجودہ حالات سے نہیں نکال سکتا، ہمارے اتحاد کیوجہ سے ہی حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک کیچ تھا جو ہم نے ڈراپ کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے