ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ میں تین روزہ سٹوڈنٹ ویک کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ میں تین روزہ سٹوڈنٹ ویک کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تین روزہ سٹوڈنٹ ویک کی تقریبات کا آغاز ادارہ کے چیئرمین محمد ساجد اعوان نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، پاکستان فیسٹیول اور یتیم خانہ ایبٹ آباد نے مشترکہ طور پر انعقاد کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں ایبٹ آباد یونیورسٹی ، پاکستان فیسٹیول، وویمن میڈیکل کالج، آرمی برن ہال کالج فار گرلز ، ہزارہ یونیورسٹی اور پاک آسٹریا کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان گرامی میں محمود خان ایم ڈی PIPS ، عدیل خان جدون ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن AUST توقیر مغل مینیجر U اسلامک بینک، پروفیسر ڈاکٹر حسن جہانگیری ڈائریکٹر ٹریننگ AUST اور اعجاز خالد سابق پروجیکٹ مینیجر KPK)UNDP ) اور دیگر نے شرکت کی۔

تین روزہ سٹوڈنٹ ویک میں سپورٹس ، کلچر، ثقافتی، تعلیمی فنونی لطیفہ، بزم ادب ،نعت، قوالی، فن فیئر اور کئی ان ڈور گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں یتیم خانہ میں زیر نگران بچوں نے بھرپور شرکت کی اور سرگرمیوں کا حصہ بن کر لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین یتیم خانہ محمد ساجد اعوان نے افتتاحی تقریب میں اہم ترین سپورٹس کا انعقاد کرنے پر پروگرام آرگنائزر اور وائس پریذیڈنٹ محمد ظالان اور پاکستان فیسٹیول کے پریذیڈنٹ (صدر) نور امن اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کاوش کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی یتیم خانہ کے بچوں کے لیے ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے