ڈیرہ اسماعیل خان ……ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی، طلبہ کو بھی 24 گھنٹوں میں ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا،لیکن طلبہ نے ہاسٹل خانے سے صاف انکار کردیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق فنڈز اور سہولیات کی کمی پر یونیورسٹی کے ماتحت وینسم کالج میں طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا کے احتجاج کا دائرہ بڑھنے سے امن و امان کا خدشہ ہے اس لیے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
یونی ورسٹی اعلامیے کے مطابق طلبا کو بھی حکم دیدیا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں ہاسٹل خالی کردیں، تمام امتحانات بھی نئی تاریخوں کے اعلان تک ملتوی کردیے گئے ہیں، ادھر طلبا نے یونیورسٹی اعلامیے کو یکسر مسترد کردیا۔