غیر ملکی دلہنوں کے سنگھار کے انداز

دنیا بھرمیں مردوزن کیلئے شادی کادن ان کی زندگی کاسب سے یادگاراور خاص دن ہوتاہے۔ چونکہ اس خاص دن پردلہن ہی ہرکسی کی توجہ کامرکز ہوتی ہے لہٰذا۔۔۔
دنیا بھرمیں مردوزن کیلئے شادی کادن ان کی زندگی کاسب سے یادگاراور خاص دن ہوتاہے۔ چونکہ اس خاص دن پردلہن ہی ہرکسی کی توجہ کامرکز ہوتی ہے لہٰذا اس کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ خوبصورت خاص اور منفرد نظر آئے۔

امریکی ماہرمیک اپ آرٹسٹ آمندہ شیکلٹن نے یہ رازنے جاننے کیلئے دنیاکے مختلف ممالک کا دورہ کیااور نئی نویلی دلہنوں سے یہ سوال کیاکہ انہوں نے اپنے اس خاص دن کی تیاری کیلئے کس طرح سے تیاری کی تھی۔

ذیل میں مختلف ممالک کی دلہنوں نے اپنی خوبصورتی کے جورازبتائے وہ نذرقارئین ہیں۔
جاپانی دلہنیں:اپنی بے داغ اور چمکدارجلدکیلئے رنگ گوراکرنے والی کریموں کااستعمال کرتی ہیں۔ان کریموں کے استعمال سے چہرے پرموجودداغ دھبے اورجھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ان کریموں کے بہترین کیلئے دلہن شادی سے چھ ماہ قبل کریموں کااستعمال شروع کردیتی ہیں۔

افریقی دلہنیں:اپنے چہرے کی شادابی کیلئے خاص پام آئل سے بنے”بلیک افریقین سوپ“ کا استعمال کرتی ہیں۔ افریقی دلہنیں اس صابن کااستعمال شادی سے چھ یاسات ماہ قبل شروع کردیتی ہیں۔
یورپی دلہنیں:یورپ کے شہرکروایٹیامیں”لیونڈرآئل“وافرمقدارمیں پایاجاتا ہے۔یہ تیل اینٹی سینک ہوتاہے جوخشک جلدکوبھی شاداب بنانے میں مددگارثابت ہوتاہے۔یورپی دلہنیں شادی سے آٹھ یاچھ ماہ قبل وہاں کی خواتین ایک بوتل میں پانی بھرکر اس میں چندقطرے لیونڈرآئل کے ملاکررکھ لیتی ہیں اور اسے دن میں کئی بارچہرے پرسپرے کرتی ہیں۔
کورین دلہنیں:آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کوختم کرنے کیلئے میک اپ کنسیلرکابے جااستعمال کرتی ہیں۔

بھارتی دلہنیں:شادی سے قبل اپنے بالوں کاخاص خیال رکھتی ہیں۔اس سلسلے میں وہ جڑی بوٹیوں سے تیارکردہ تیل کااستعمال کرتی ہیں۔شای سے تین ماہ قبل وہ جڑی بوٹیوں سے بنے تیل کوبالوں میں لگانے لگتی ہیں تاکہ بال لمبے‘سیاہ اور چمکدار ہوجائیں۔جلدکی تروتازگی کیلئے عرق گلاب استعمال کیاجاتا ہے۔

ترکی دلہنیں:پانی اور گلاب کی پتیوں سے گلاب کاخالص عرق گھرمیں تیارکرتی ہیں اور اسے بطور ٹونراستعمال کرتی ہیں۔
پاکستانی دلہنیں:شادی سے چھ ماہ قبل چہرے کی تروتازگی کی خاطرجوسزوغیرہ استعمال کرتی ہیں اور ماہربیوٹیشنزکے ساتھ مسلسل رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے