وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ماہرین

 ماہرین اور تمباکو مخالف کارکنوں نے معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے تمباکو ٹیکس میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف چائلڈ نے ایک بیان میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو ٹیکس کو معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے ایک ممکنہ ذریعہ کے طور پر غور کریں۔
اس طرح کے اقدامات ممکنہ طور پر معاشی مشکلات کو کم کرنے کے دوہرے فوائد پیش کرسکتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صحت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ مہم برائے تمباکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے اہم چیلنج کو تسلیم کریں۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 31.9 ملین بالغ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں ، جو بالغ آبادی کا 19.7 فیصد ہے ، صحت عامہ اور معیشت پر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
آئی بی سی کی ڈائریکٹر رابعہ سید کا کہنا تھا کہ سگریٹ پر ٹیکس میں 26 فیصد اضافے سے پاکستان 17 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ڈبلیو ایچ او کے بیان کردہ تمباکو کے استعمال کی
حوصلہ شکنی کرکے صحت عامہ کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے۔
۔ماہرین کی ان تجاویز کو ملکی اور عالمی میڈیا نے اپنے اشاعتی اداروں میں نمایاں طور پر شائع کیا ۔ ان خبروں کے نمایاں لنک ملاحظہ فرمائیں 
روزنامہ جنگ میں خبر کا لنک
معروف انگریزی جریدے دی نیشن میں خبر کا لنک
اردو پوائنٹ پر خبر کا لنک
ہم نیوز کی ویب سائٹ پر خبر کا لنک
جی این این پر خبر لنک
اسلام آباد پوسٹ پر خبر کا لنک
بول نیوز پر خبر کا لنک
اب تک نیوز پر خبر کا لنک
سما نیوز پر خبر کا لنک
اے آر وائے نیوز پر خبر کا لنک
دی نیوز انٹرنیشنل میں خبر کا لنک
دی نیشن میں خبر کا لنک
Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے