بات نہیں کر سکتا ، خون نہیں دیکھ سکتا

چارسدہ میں باچا خان یونی ورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے پر عوام اور قومی قیادت انتہائی رنجیدہ ہے ۔ صدر ، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، گورنرز ،کشمیر کے وزیر اعظم ،گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئی بی سی اردو سے گفت کر تے ہوئے کہا کہ

[pullquote]”سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ,بات نہیں کر سکتا ، خون نہیں دیکھ سکتا ، وزیر اعظم واپس آئیں ، میں چارسدہ جا رہا ہوں "[/pullquote]

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا
[pullquote]” 26 جنوری باچا خان اور ولی خان کی برسی کی تقریب منسوخ کررہے ہیں ۔ کارکنان اسپتال پہنچیں اور زخمیوں کو خون دیں ، میں نے اپنے بیٹے کو بھی اسپتال بھیجا ہے کہ جا کر خون دو ، پختونوں نے اتنا خون دیا ہے ،ایک بوتل سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ میں دس روزہ سوگ کا اعلان کرتا ہوں اور ہمارے تمام دفاتر میں قرآن خوانی ہوگی ۔ سوچ رہا ہوں کہ دس دنوں سے کہا جا رہا تھا کہ دہشت گردی کا امکان ہے لیکن نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں ہو رہا "[/pullquote]

پرویز رشید کہتے ہیں کہ
[pullquote]چارسدہ میں معصوم بچوں پر حملہ پاکستان پر حملہ پے” "[/pullquote]

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
[pullquote]”تعلیمی ادروں پر پے در پے حملے انتہائی تشویشناک ہیں "[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے