گرفتاری اور ہراسگی کا خوف، تحریک انصاف کے سینئررہنمااظہر لغاری یورپ پہنچ گئے

پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹی تحریک انصاف کے متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے کئی لوگ ملک چھوڑنے لگے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مقتدر ادارے ان کی سخت نگرانی کر رہے ہیں.سیاسی سرگرمیوں سے روک کر ان پر وفاداریاں بدلنے کے لیےدباؤ ڈالا جا رہا ہے .

پی ٹی آئی کے ایک اور سینیئر رہنما اور سابق میری ٹائمز مشیر اظہر لغاری بھی ملک چھوڑ کر یورپ چلے گئے ۔

اظہر لغاری نے کہا کہ پاکستان میں گھٹن اور دباؤ والے سیاسی ماحول کی وجہ سے وہ پچھلے ایک سال سے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے مسائل کا شکار رہے ہیں ۔ان پرسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کی حمایت میں مواد ڈلیٹ کروایا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اختلاف رائے کو حکومت اور ملک دشمن سمجھ کر سلوک کیا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے وہ فیملی کے شدید دباؤ کی وجہ سے ملک سے باہر آئے ہیں تاہم حالات بہتر ہونے پر دوبارہ پاکستان آئیں گے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے