مریم نواز نے طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور: پنجاب کالج میں طلبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔

گزشتہ روز، متاثرہ لڑکی کے والد اور چچا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، بیٹی گھر میں پھسل گئی تھی جس سے اسکی کمر پر چوٹ آئی اور اس وجہ سے آئی سی یو میں گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے خلاف بڑی تعداد میں طلبہ نے شدید احتجاج کیا تھا۔ پولیس اور گارڈز سے تصادم میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ملزم سیکیورٹی گارڈ کو فوری حراست میں لے لیا ہے لیکن واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے