ایس سی او اجلاس آج ہوگا، 7 ممالک کے سربراہان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس آج بدھ کو صبح 10 بجے ہوگا، جس میں شرکت کے لیے معزز مہمان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 7 ممالک کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور منگولیا کے وزیر اعظم بطور مبصر شریک ہوں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اسلام اباد پہنچ گئے۔ ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز آج ضبح جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔آج تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے۔جناح کنونشن سینٹر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا خیر مقدم کرینگے مہمانوں کی آمد، استقبال اور گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس سے افتتاحی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے