فلپائن؛ سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی، 40 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے 10 ہزار لوگ گھروں سے بےگھر ہوگئے اور 2 ماہ کی بارش دو دن میں ریکارڈ کی گئی۔

سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بیشتر گاؤں بھی شدید متاثر ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں شہریوں کی مدد کررہی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے