امریکا نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سےگرائےگئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف اے 18ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازکے قریب سےگزر رہا تھا، میزائل کروز گیٹس برگ نے میزائل مار کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سےگرائے گئے امریکی طیارےکا ایک پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اپنے ہی طیارے کو مار گرانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سے ملٹری حب بنا ہوا ہے اور امریکی فورسز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اینٹی کروز شپ میزائل بھی مار گرایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے