کوئٹہ : فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق،2زخمی

کوئٹہ:کوئٹہ میں منیر مینگل روڈ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ سے ملحقہ منیر مینگل روڈ پر مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار عبدالنافع اور حیات اللہ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار محمد صادق اور محمد اسماعیل زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک کا کہنا تھا کہ چار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا،حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیں گے،جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال جبکہ زخمیوں کوسی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے