کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی: جامشورو میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور شہر کے 90 فیصد حصے میں بجلی غائب ہوگئی.

وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے دھند کی وجہ سے جامشورو میں 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، جس کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

حکام کے مطابق 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی ہے، جس سے کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹرانسمیشن لائنز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترسیلی نظام کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے۔الیکٹرک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘ان کی ٹیمیں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہیں’ تاہم کمپنی کے کسٹمر سروس نمائندے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کچھ بتانے سے قاصر رہے کہ بجلی کب تک بحال ہوسکے گی۔

حکام کے مطابق 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کو چیک کیا جارہا ہے، اگر کوئی بڑی خرابی ہوئی تو بجلی کی بحالی میں 7-6 گھنٹے لگیں گے، دوسری صورت میں 3-2 گھنٹے میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

این ٹی ڈی سی کے ایک سینیئر عہدیدار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی بجلی کی ڈیمانڈ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے پوری کی جارہی تھی، جو ٹرپ ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ اگر کے۔الیکٹرک کے پاس لوڈ مینیجمنٹ کا مناسب نظام یا بیک اپ سسٹم ہوتا تو اس طرح کے بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

این ٹی ڈی سی عہدیدار کے مطابق پاور سپلائی مکمل طور پر بحال ہونے پر کے۔الیکٹرک کے سسٹم میں 650 میگا واٹ بجلی شامل کردی جائے گی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث جو علاقے متاثر ہوئے، ان میں ناظم آباد، ناتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، بفرزون، گارڈن، گرومندر، لسبیلہ، لیاقت آباد، لیاری، رنچھور لائن، فیڈرل بی ایریا، طارق روڈ، ڈرگ روڈ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن معمار شامل ہیں.

[pullquote]7 دن میں بجلی کا دوسرا بریک ڈاؤن[/pullquote]

images

کراچی میں بجلی کی مانگ موسم کے مطابق کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے، سرکاری اندازوں کے مطابق رواں ماہ شہر میں اوسطاً 900 سے 1200 میگا واٹ بجلی استعمال ہوئی۔

کے۔الیکٹرک حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی سے کے الیکٹرک کو روزانہ اوسطاً 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ملک کے مخلف حصوں میں کم از کم 3 بڑے بریک ڈاؤن ہوچکے ہیں.

images

گذشتہ برس 8 جنوری کو بھی دھند اور اوورلوڈ ہونے کے باعث ملک بھر کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے ملک کے 3 صوبوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی.

بعد ازاں 7 جولائی کو شہرِ قائد کراچی میں بجلی کا ایک بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور شہر کا 70 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، جس کے بعد اسی ماہ کم از کم 3 مرتبہ بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے