مصری شہری نے روزے میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

مصر کے 43 سالہ شہری اشرف کاہونجا نے روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

اشرف کاہونجا نے یہ حیرت انگیز کارنامہ وسطی قاہرہ کے رمسیس ٹرین اسٹیشن پر گنیز وفد کی موجودگی میں انجام دیا اور دنیا کے مضبوط ترین انسانوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اشرف کاہونجا نے رمضان کے مقدس مہینے میں یہ چیلنج قبول کیا تاکہ روزے کی حالت میں بغیر کھانے کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر سکیں۔
انہوں نے اس ٹیسٹ کو تین مراحل میں مکمل کیا اور ہر مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ ان کی چھٹی کوشش تھی جس کے ذریعے انہوں نے دنیا کے مضبوط ترین انسان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔

اشرف نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی بیویوں اور تین بیٹیوں کے سر باندھا جنہوں نے ہمیشہ ان کے خوابوں کی تعمیل میں ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، جن میں 16 ٹن وزنی ٹرک، 30 ٹن کے دو فائر انجن، سب وے ٹرینیں اور 6 اینجل کاریں کھینچنا شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے