تربت:ایک ہی دن میں دو موٹر سائیکل چوری، شہریوں کا پولیس پر غفلت کا الزام

تربت میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایک ہی دن میں شہر کے مصروف مقامات سے دو موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلا واقعہ الائیڈ بینک کے سامنے جبکہ دوسرا زونگ فرنچائز کے سامنے پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں اور متاثرہ شہریوں نے تربت پولیس پر غفلت اور صرف بھتہ خوری میں مصروف ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تربت اب چوروں کا آماجگاہ بن چکا ہے اور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے