پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دو طلباء گروپس میں تصادم کے نتیجے میں 18 طلباء زخمی ہو گئے
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر چار کے رہائشی طالب علم نے 14 فروری ویلینٹائن ڈے پر اپنے کمرے میں بلند آواز میں میوزک بجانا شروع کیا تو ایک طلباء تنظیم کےکارکنوں سے اس کی تلخی ہو گئی لیکن اس وقت معاملہ رفع دفع ہو گیا ۔
منگل کی شام کو وہی طالب علم ہاسٹل کے باہر کھڑا تھا کہ اسی طلباء تنظیم سے وابستہ طلباء نے اس پر حملہ کر دیا ۔ اس اسٹوڈنٹ نے بھی اپنے دوستوں کو بلا لیا اور کافی دیر تک دونوں جانب سے ڈنڈوں ، ہاکیوں اور راڈوں کا آزاد استعمال ہوتا رہا ۔
ذرائع کے مطابق کہ اس دھینگا مشتی میں اٹھارہ طلباء زخمی ہو گئے ہیں ۔