کراچی: غیرقانونی افغانوں کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی پولیس پر فائرنگ

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور جمالی گوٹھ میں مشتعل افراد نے پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، فائرنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے باعث پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

سہراب گوٹھ پولیس جمالی گوٹھ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی، آپریشن کے دوران غیرقانونی طورپر مقیم افغانوں کو حراست میں لیا گیا۔

ملزمان حملہ کرکے پولیس حراست سے افغانوں کو چھڑا کر لے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے