10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء

کراچی کے علاقے پیرآباد فرنٹیئر کالونی کی رہائشی 10 سال کی مریم مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے مقدمہ میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دو روز قبل مریم گھر کے باہر کھیل رہی تھی، بیٹی واپس نہیں آئی تو اس کی تلاش کی مگر نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حیدر شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے