امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، کہا گیا کہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا لیکن یہ نہیں دیکھاکہ پاک بھارت جنگ اور باقی 8 جنگیں رُکوائیں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں تو ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔
امریکی صدر نے کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی انہیں نوبیل انعام کا حق دار قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے ، انہوں نے 8 جنگیں رُکوائیں اور نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے ، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں ۔