معین خان کے انتقال کی جعلی خبر، ایم کیو ایم رہنما نے اسمبلی میں مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی

سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبروں پر ایم کیو ایم رکن اسمبلی نے مغفرت کی دعا کی درخواست کرڈالی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے معین خان کے انتقال کی جعلی خبر پر مغفرت کی دعا کی د رخواست کی۔

ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے۔

اسپیکر نے بھی صابر قائم خانی کو غلط خبر کے بارے میں آگاہ کیا جس پر رکن اسمبلی نے اٹھ کر معذرت کی۔

‘الحمداللہ میں ٹھیک ہوں’، معین خان کا اپنے انتقال سے متعلق غلط خبروں پر برہمی کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام غلط خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ سابق کرکٹر معین خان انتقال کر گئے ہیں۔

تاہم معین خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ناراضی کا بھی اظہار کیا۔

معین خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے میری صحت اور میرے انتقال کی ایک خبر گردش کررہی ہے۔یہ جس نے بھی پوسٹ کی اس نے بڑی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

معین خان نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ الحمداللہ میں خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی انجوائے کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 54 سالہ سابق کپتان معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی جس پر معین خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

درحقیقت حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کئی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے