بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے کرکٹرز رُل گئے

انڈیا میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رُل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز فلائٹ آپریشنز کے مفلوج ہونے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں، انڈر 19 کوچ بہار اور وجے مرچنٹ ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیمیں متاثر ہیں۔

بھارت میں پائلٹس کی کمی کا سنگین بحران تاحال برقرار، آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ائیرپورٹس پر پھنس گئے ہیں ، ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہیں، بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئیں۔

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ متھن منہاس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے، ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے