تصدیق سے بیان تک، اور بیان سے تبدیلی تک

اسلام آباد: پاکستان ایشیا یوتھ فورم کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز انوویسٹا کے عنوان سے ایک فکری و تعلیمی تقریب اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو جدید عالمی رجحانات، ڈیجیٹل شعور اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے آگاہ کرنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف صحافی و تجزیہ کار سلمان جاوید تھے، جنہوں نے “غلط معلومات اور ڈیجیٹل دور میں حکمتِ عملی کے بیانیے” کے موضوع پر ایک بصیرت افروز تقریر دی۔ انہوں نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کے پھیلاؤ، سوشل میڈیا کے اثرات اور قومی بیانیے پر اس کے اثرات کو اجاگر کیا، جسے طلبہ نے بے حد سراہا۔

اس موقع پر وقاص سعید نے مصنوعی ذہانت کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے تعلیم، میڈیا اور مستقبل کی ملازمتوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور اس کے ممکنہ مواقع اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کے خطاب پر طلبہ کی جانب سے غیرمعمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی گئی۔

تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ، اساتذہ اور نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے انوویسٹا کو ایک بروقت اور فکری طور پر اہم ایونٹ قرار دیا۔ اختتام پر پاکستان ایشیا یوتھ فورم کی جانب سے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

انوویسٹا جیسے ایونٹس نوجوانوں کو فکری، ڈیجیٹل اور تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے