ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی

اسلام آباد: ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔

شعبان کے چاند کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےساتھ زونل کمیٹی ممبران بھی شریک ہوئے ، اس کے علاوہ محکمہ موسمیات،ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21جنوری بروز بدھ ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے