کسی روز آپ کی آنکھ اس اعلان سے کھلے کہ ستائیس سے پہلے پہلے اس علاقے کو خالی کر دے کیونکہ یہاں آپریشن ہونے والا ہے اور یہ امن کے لیے ناگزیر ہے۔
آپ کی بیوی ہو،بچے ہوں اور واحد کفیل گھر کے آپ ہو اور آپ دیہاڑی مزدور ہو اور کوئی آسرہ نہ ہو تو سوچیے کیسے لگے گا سارے گھر کا سامان سمیٹنا اور پھر گاڑی کا بندو بست کرکے اپنے مال مویشی کو بھی گاڑی میں کسی جگہ پہ باندھنا اس کی دیکھ بھال کرتے آپ کے سارے کپڑے گندے ہو جائے اور اوپر سے سردی ہو اور سردی بھی بلا کی اور اس دوران راستہ بند ہو، اور ٹوکن بھی جعلی بن رہے ہو اور کوئی آپ کا نہ ہو اور آپ ایک نامعلوم منزل کی طرف چل پڑے ہو اور ساتھ میں سینہ تان کے اپنے بچوں کو اس میں امید کی کرن دکھا رہے ہو تو سوچیے کیسے لگے گا۔
اور یہ سب بتاتے ہوئے تیراہ کا ایک شخص جس کی آنکھوں میں بار بار آنسو آتے ہو اور وہ اسکو پونچھنے سے پہلے ہی ختم ہو جاتے ہو اور اس کا ایک جملہ
زمونگ سہ قصور دے مونگ سرہ داسے ولے کی گی”
"التا تیراہ کے ٹول ذہنی مریضان شوی دی
ہمارا کیا قصور ہے اور ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے وہاں تیراہ میں سب ذہنی مریض ہے۔۔۔
تو سوچیے آپ کو کیسے لگے گا ۔۔۔
گزشتہ روز میرے ایک کلائنٹ کا احوال