تعلیم نوکری نہیں، زندگی کی بنیاد

ہم نے تعلیم کو محض نوکری حاصل کرنے کا ذریعہ بنا لیا ہے، حالانکہ تعلیم دراصل زندگی کی بنیاد ہے۔ تعلیم انسان کو صرف ڈگری نہیں دیتی بلکہ عقل و شعور، فکر و تحقیق اور عملی زندگی کی صحیح رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے عملی زندگی کا آغاز تجارت سے فرمایا، اور آپ ﷺ کے تربیت یافتہ اصحابِ کرامؓ میں اکثریت تاجروں پر مشتمل تھی، جو علم، فہم اور عدل میں بھی ممتاز تھے۔

برصغیر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی آمد کے بعد زندگی کو ایک اختیاری غلامی کے نظام میں جکڑ دیا گیا، جس کا اثر آج تک ہمارے تعلیمی رویّوں میں موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کا واحد مقصد نوکری سمجھا جانے لگا ہے، حالانکہ بدلتی ہوئی دنیا میں یہ تصور اب ناکافی ہو چکا ہے۔

آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم تعلیم کے اصل مقاصد کو پہچانیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اسکلز اور عملی ہنر بھی سیکھیں، جدید دنیا کو سمجھیں اور نئے مواقع کی تلاش کریں، تاکہ وہ صرف نوکری کے متلاشی نہ ہوں بلکہ خود مواقع پیدا کرنے والے بن سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے