بول ورکرز ایکشن کمیٹی نے ایک لاکھ دستخطوں پر مشتمل آن لائن پیٹیشن کا آغاز کر دیا ۔

بول ورکرز کی مئی دوہزار پندرہ سے تاحال تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف بول ورکرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد نے باضابطہ ملین دستخطی مہم کا آغاز کردیا۔

Bol Signature Movement

ملین دستختی مہم کے سلسلے میں ایکشن کمیٹی نے پہلے مرحلے میں آج ہفتے کے روز نیشنل پریس کلب میں ایک نمائشی بینر آویزاں کردیا جس پر نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور بول ورکرز ایکشن کمیٹی کے صدر سبوخ سید نے دستخط کرکے باضابطہ مہم کا آغاز کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے مہم میں دستخط کر کے حصہ لیا ۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سابق صدور شہریار خان ،فاروق فیصل خان، طارق چوہدری، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر علی رضا علوی ، آر آئی یو جے کے موجودہ اور سابقہ صدور اور جنرل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔

بول ورکرز ایکشن کمیٹی کے اراکین عبدالرزاق سیال، آمنہ عامر ،سرفراز راجا ، راشدہ شعیب ، غلام الدین، مہتاب عزیز ،جاوید نور،شعیب نظامی ، ایمن سید ،شکیل احمد، ناصر آغا، چوہدری تصور ،سلمان قاضی، ایم جاوید، افضال احمد، شبیر احمد ، محمد یوسف، ریحان شیخ سمیت مختلف عہدیداران اور ممبران نے بینر پر دستخط کئے۔

دستخطی مہم میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران، سول سوسائٹی، وکلاء، طلباء اور اینکرز دستخط کریں گے۔

ملین دستخطی مہم کے افتتاخ کے بعد بول ورکرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کا نیشنل پریس کلب میں اجلاس بھی ہوا جس میں تقریبا دس ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے خلاف جاری مہم کو مذید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے