پنجاب حکومت تحفظ حقوق نسواں بل میں ترمیم کیلئےتیار ہو گئی

پنجاب حکومت نے تحفظ حقوق نسواں بل میں ترمیم پر آمادگی ظاہر کر دی ،بل کے حوالے سے علمائے کرام اور مذہبی حلقوں کے تحفظات دور کرنے کا اعلان ،

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری کو ٹیلیفون کیا اور انہیں حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے اعتماد میں لیا ،

انہوں نے کہا کہ بل میں اسلام اور شریعت کے خلاف کوئی چیز نہیں ،اس حوالے سے خوامخوا خدشات پھیلائے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بل کا مسودہ ارسال کرتا ہوں ،آپ اس کے تمام نکات کا جائزہ لیں ،اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو اس میں ترمیم کے لئے بھی ہم تیار ہیں

،انہوں نے مولانا حنیف جالندھری کو یقین دھانی کروائی کہ بل کے حوالے سے علمائے کرام اور دینی حلقوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے ،اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے رانا ثناءاللہ کو تحفظ حقوق نسواں بل کے حوالے سے علمائے کرام کے خدشات اور تشویش سے آگاہ کیا،

رانا ثناءاللہ کی پیشکش پر بل کے مسودے کے حوالے سے اکابر علمائے کرام اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے قانون سازی کے لئے عجلت سے کام لیا ہے ،اسمبلی میں بل پیش کرنے سے قبل علمائے کرام ،قانونی ماہرین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا ،انہوں نے رانا ثناءاللہ سے کہا کہ اس ملک کی اکثریت کی رائے پر مغربی ایجنڈے کو مسلط کرنے کی روش درست نہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے