انٹرویو سے قبل ان 11 چیزوں کا خیال رکھیں

کسی ملازمت کے لیے انٹرویو کا مرحلہ ایسا ہوتا ہے جو آپ کی ناکامی یا کامیابی کا فیصلہ کرتا ہے۔

جی ہاں آپ کتنی بھی اہلیت رکھتے ہو مگر انٹرویو میں ناکامی یا ہچکچاہٹ آپ کو ملازمت نہ ملنے کے نتیجے کی شکل میں سامنے آسکتی ہے۔

تاہم انٹرویو سے قبل کے 15 منٹ ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو موقع دیتے ہیں کہ اپنے ذہن کو درست سمت میں لاسکیں اور اپنی توانائیاں سمیت توجہ کو انٹرویو لینے والے کے لیے برقرار رکھ سکیں۔

مختلف ماہرین نے انٹرویو سے 15 منٹ قبل تیاری کے لیے کچھ چیزوں کی تجویز دی ہے جن کو اپنانا آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

[pullquote]جلد آنا مگر دفتر کے اندر نہ جانا
[/pullquote]

انٹرویو پر تاخیر پر پہنچنا تو سب کو معلوم ہے کہ تباہ کن ہوتا ہے تو ہمیشہ جلدی ہی پہنچنا چاہئے، مگر بہت زیادہ جلدی پہنچنا انٹرویو لینے والے غیرضروری دباﺅ کا باعث بنتی ہے اور آغاز غلط ہوسکتا ہے، تو جلد پہنچ کر کچھ وقت باہر گزاریں اور ٹھیک ٹائم پر اندر چلے جائیں۔

[pullquote]پرسکون رہیں
[/pullquote]

جب آپ تناﺅ کے شکار ہوں تو جسم تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول اور epinephrine خارج کرتے ہیں اور یہ آپ کے واضح طور پر سوچنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتے ہیں، لہذا پرسکون رہنے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی سے بچا جاسکے اور آپ کا ذہن ہر سوال کے جواب میں بالکل واضح ہو۔

[pullquote]گہری سانسیں
[/pullquote]

گہری سانسیں لینا آپ کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اپنے سانسوں کو گننا بھی ایک فوری طور پر اثر کرنے والی تیکنیک ہے جو اعصاب کو پرسکون کرتی ہے۔

[pullquote]اپنے اسمارٹ فون پر ای میل یا وائس میل چیک نہ کریں
[/pullquote]

آپ کچھ ایسا سن یا پڑھ سکتے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کی توجہ بھٹکا دے اور انٹریو میں ناکامی مقدر بن جائے۔

[pullquote]نوٹ کا مختصر ریویو
[/pullquote]

انٹرویو سے قبل آپ اہم معلومات جیسے آپ کے انٹرویو لینے والوں کے نام، عہدے اور مطلوبہ پوزیشن سے تعلق کے بارے میں معلومات لکھ سکتے ہیں، ایسے سوالات کے جوابات بھی لکھ لیں جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ پوچھیں نہیں جائیں گے جس کے باعث ان کی زیادہ پروا نہیں ہوتی کیونکہ وہ بھی کسی وقت پوچھے جاسکتے ہیں۔ انٹرویو سے 15 منٹ قبل ان نوٹس کا ریویو کرلیں۔

[pullquote]اپنے بیگ کو آرگنائز کرنا
[/pullquote]

اس بات کو یقنی بنائیں کہ اپنے بیگ سے سی وی کی نقول آسانی سے نکال سکیں اور دیگر ذاتی اشیاءبھی نظر نہ آئیں۔ خاص طور پر اپنی کوالیفیکشن بیان کرتے ہوئے آپ کو غیر منظم بالکل بھی نظر نہیں آنا چاہئے۔

[pullquote]شیشے میں دیکھیں
[/pullquote]

کسی واش روم میں اپنی شخصیت کا جائزہ لیں، کیونکہ ہوسکتا ہے گھر سے آپ مناسب طور پر تیار ہوکر نکلیں ہوں مگر انٹرویو کی جگہ پہنچتے پہنچتے حالت خراب ہوچکی ہے۔ زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ اپنے ہاتھ دھولیں اور ناخنوں کو صاف کرکے ہتھیلی خشک کرلیں، اور ہاں اگر آپ عام جوتے پہن کر وہاں پہنچتے ہیں اور انہیں ڈریس شوز سے بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ایسا کبھی نہ کریں۔

[pullquote]دفتری عملے سے دوستانہ رویہ
[/pullquote]

جب آپ دفتر میں داخل ہو اور کسی جگہ انتظار کررہے ہوں تو ریسپشنسٹ ، سیکیورٹی گارڈز یا ہر ایک سے اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ اس بات کا بہت امکان ہے کہ دفتری عملہ بھی آپ کے رویے میں منیجرز کو رپورٹ کرے۔

images

[pullquote]اپنے بیٹھنے کے انداز پر توجہ دینا
[/pullquote]

ملازمت کے انٹرویو کے موقع پر انتظار کرتے ہوئے دبک کر بیٹھنے کی بجائے کھلے انداز یا پاور پوز کو اپنائیں، اس سے آپ زیادہ پراعتماد اور باوقار نظر آئیں گے۔

[pullquote]اپنے ارگرد کے ماحول پر توجہ دینا
[/pullquote]

اس بات کا جائزہ لیں کہ دفتر کا ماحول کیسا محسوس ہورہا ہے، دیواروں پر کیا کچھ ہے جس سے عدنیہ ملتا ہے کہ کمپنی کے لیے کیا چیز اہمیت رکھتی ہے۔

[pullquote]اچھے خیالات کے بارے میں سوچنا
[/pullquote]

سننے میں عجیب تو لگے مگر خوشگوار چیزوں کے بارے میں سوچنا چہرے پر مسکراہٹ دوڑا دے گا اور آپ خود بھی اچھا محسوس کریں گے جس سے آپ انٹرویو کے لیے زیادہ تیار ذہن کے ساتھ جاسکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے