کیلیفورنیا کے بربینک شہر میں رونقوں کا میلہ

کیلیفورنیا:امریکی ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی تقریب آج ہو گی، جس سے پہلے ریڈ کارپٹ ایونٹ میں تمام فنکاروں کو رونقیں لگانے کا موقع ملا۔

کیلیفورنیا کے بربینک شہر میں رونقوں کا میلہ لگا۔

جہاں وارنر برادرز اسٹوڈیو میں ہالی ووڈ کے فلمی ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا۔

اسٹوڈیو میں امریکا کے مشہور ایم ٹی وی فلمی ایوارڈز کے لیے ریڈ کارپٹ تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں شرکت کے لیے آئے ہالی ووڈ فنکاروں نے ایک سے بڑھ کر ایک انداز اپنایا۔ماڈلز اور فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر کیٹ واک کی، جسے دیکھنے مداح پر جوش نظر آئے۔

آج ہونے والے سالانہ ایم ٹی وی ایوارڈز کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس بار وارنر برادرز کی فلم سو سائیڈ اسکواڈ، اور فنٹاسٹک بیسٹس ویئر ٹو فائنڈ دیم زیادہ ایوارڈز لے کر سرفہرست رہیں گی۔

ایونٹ میں رواں سال کی ٹاپ پرائز مووی ایوارڈ کا مقابلہ ایونجر ایج آف الٹرون ،کریڈ ،ڈیڈ پول ،جراسک ورلڈ ، اسٹار وارز دی فورس آویکنز اور اسٹریٹ آوٹا کومپٹن کے درمیان رہے گا۔

ہالی ووڈ کی یہ تمام فلمیں ریلیز سے اب تک باکس آفس پر کامیاب بزنس کرچکی ہیں، جنہیں مداحوں کی اب تک بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے