انگلیوں سے محروم پیانو کا ماہر نوجوان

قازان: روس کی مرکزی حکومت کے ماتحت ریاست تاتارستان سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نوجوان الیگزی رومانوو نے پیدائشی طور پر انگلیوں سے محروم ہونے کے باوجود سرکاری ٹیلی ویژن پر بہترین پیانو بجا کر سب کو حیران کر دیا۔

دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق رومانوو کا کہنا تھا، ‘ٹی وی کانسرٹ کے دوران مجھے گھبراہٹ سے کپکپاہٹ شروع ہوگئی تھی، مجھے کچھ یاد نہیں کہ وہاں کیا ہورہا تھا، لیکن جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میں اچھی کارکردگی پیش کر رہا ہوں، تو ایسا لگا جیسے موسیقی خود سُر بکھیر رہی ہے’.

رومانوو بچپن سے ہی جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی انگلیوں سے محروم ہیں۔

رومانوو کو ان کے والدین نے 2 سال قبل گود لیا تھا، ان کے والدین ولادمیر اور لوئیسا نے ان کے اندر چھپے ہنر کو پہچانا، جس کے بعد ان کی تربیت کی گئی اور رومانوو نے مختلف مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرنا شروع کردیں.

2 سال قبل ہی الیگزی رومانوو نے ‘ویوالدی’ اور’موزآرٹ’ سے متاثر ہوکر موسیقی سیکھنا شروع کی۔

خصوصی بچوں کے اسکول میں ان کے موسیقی کے استاد نے انہیں پیانو سکھانا شروع کیا، جس کے بعد وہ درجہ بہ درجہ ترقی کرتے چلے گئے۔

بہت کم وقت میں وہ آرکسٹرا اور سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرنے لگے۔

رومانوو نے اپنی کامیابیوں کو اپنے 2 دوستوں کی مدد سے منسوب کیا اور بتایا،’ میرے دوست اب بھی میری مدد کرتے ہیں، وہ مجھے تحریری موسیقی بھیجتے ہیں، جسے میں پڑھتا ہوں اور اگر مجھے کچھ پسند آتا ہے تو میں اُسے اپنے ذہن میں بٹھا لیتا ہوں’.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے