لڑکی نے اپنے شوہر کے نازک اعضا کاٹ دیے.

فیس بک پر دوستی کے بعد کورٹ میرج اور پھرطلاق لینے والی لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکراپنے سابقہ خاوندکودھوکے سے بلیوایریا میں واقع ہوٹل پر بلواکرتیزدھارآلے سے نازک عضو کاٹ ڈالا۔

پولیس نے مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال میں داخل کرادیاہے جبکہ لڑکی اوراس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرنے بعد لڑکی کو گرفتارکرلیاہے.

گلی نمبر42سیکٹرجی سیون ٹو اسلام آباد کے رہائشی سابق ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ وزارت ریلوے محمدیامین کی صاحبزادی مسماۃ ’’ن‘‘ جمال کی تین سال قبل فیس بک پرمحلہ گوبندگڑھ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمدبن زاہدعرف مومی سے دوستی ہوئی تھی۔

بعدازاں یہ دوستی والدین کی مرضی کے بغیرکورٹ میرج پر پہنچی اوردوشیزہ اپنے خاوند کے ہمراہ گوجرانوالہ چلی گئی۔جہاں مبینہ طورپر اسے ذہنی اورجسمانی زیادتی کانشانہ بنایاگیاجس پریہ شادی ناکام ہوگئی اورچند ہی ماہ بعد طلاق لے کردوشیزہ واپس والدین کے پاس اسلام آبادچلی آئی اور اس نے روزن نامی این جی اومیں ملازمت اختیارکرلی۔

تاہم اس دوران مبینہ طورپر سابقہ خاوند نے فون پر اس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھااوراسے یہ کہتے ہوئے کہ اس کی غیراخلاقی ویڈیوموجودہے بلیک میل کرناشروع کیا۔جس پردوشیزہ نے اسے مزہ چکانے کا فیصلہ کیا۔

تھانہ کوہسارمیں درج مقدمہ نمبر149بجرم 336/109کے مطابق اٹھارہ اپریل2016ء کودوشیزہ نے سابقہ خاوند کو دھوکے سے بلیوایریا میں واقع سٹی ہوٹل کے کمرہ نمبر302میں بلایا۔

نوجوان گوجرانوالہ سے دن گیارہ بجے مذکورہ ہوٹل میں پہنچااوردن تقریباً دوبجے تھکاوٹ کی وجہ سے کمرہ میں سوگیا،اس دوران دوشیزہ نے تیزدھارچھری سے حملہ کرکے اپنے سابقہ شوہر کے نازک عضو کو کاٹ دیا۔

معلوم ہواہے کہ تھانہ کوہسار کی پولیس نے دوشیزہ کو گھرسے گرفتارکرلیاہےجب کہ مضروب نوجوان کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال کے سرجیکل ون میں داخل کرادیاگیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے