ثقافتی ورثے کا تحفظ، ہیریٹیج فاؤنڈیشن کا عزم

ہیریٹج فاؤانڈیشن آف پاکستان کے قیام کے بعد سے اس ادارے کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو محفوظ کیا جائے۔ اس سلسلےمیں ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان نے حال ہی میں مکلی کے قبرستان اور نواحی دیہاتوں کے قدیم ہنر کو تحفظ دینے کی سوچ کے ساتھ یونیسکو کے دو ماہرین الینا اگنینی اورمارکو ملاوولٹی کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس میں انھوں نے ایک ہفتے پرمحیط ورکشاپ کے زریعے مقامی ہنرمندوں کو تربیت دی کہ کیسے وہ اپنے ثقافتی ہنر اور تجربے کے ساتھ قدیم چیزوں کو جدید انداز میں تخلیق کرسکتے ہیں۔

ورکشاپ کے دوران غیر ملکی ماہرین نےمکلی میں دیسی بھٹیوں کا دورہ کیا اور کاریگروں کے ساتھ فیبریکیشن، پینٹنگز، اور کاشی ٹائلز کو بھٹی میں پکانے کے طریقوں کا مشاہدہ کیا۔

Marco Malavolti and Elena Agnini observing the work by the local artisans

مارکو ملاوولٹی نے ان کو سانچے بنانے کے مختلف طریقے بھی سکھائے، جنہیں ایک سے زیادہ مرتبہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ مقامی ہنر مندوں کے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور ان کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے یونیسکو کے ماہرین کے مشورے سے ایک نئی بھٹی بھی تعمیر کی گئی

ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی شریک بانی اور موجودہ چیئر پرسن محترمہ یاسمین لاری نے اس ورکشاپ کے دوران ہونے والی تربیت کا جائزہ لیا اور قدیم روایتی ورثے اور ہنر مندوں کے تحفظ کی راہ میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے علاوہ جدید آلات اور طریقہ کار کو اختیار ترنے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

Marco Malavolti and Elena Agnini conducting the clay molding workshop for the village children and women

ہیریٹیج فاآوندیشن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یونیسکو کے دونوں ماہرین نے خواتین اور بچوں کو بھی مٹی سے سانچے بنانا سکھائے، جس کی سب نے تعریف کی اور اس عمل پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے