عمر 24سال اور وزن 8 من

انگریزی فلم ہلک اوردیوقامت ہرکولیز کے کردارسے کون واقف نہیں۔۔لیکن اصلی پہلوان توخیبرپختونخوا میں ہے جس کی عمر محض24سال ہےاوروزن 436کلوگرام یعنی 8من سے بھی زیادہ ،طاقت کا مظاہرہ ایسے کرے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں

خضرخان عرف خان بابا کا تعلق مر دان کے گاوں پارہوتی سے ہے نوجوان کی جسامت ایسی کہ بڑے بڑے پہلوانوں کومات دے ،فلمی ہلک کی طرح بھاری جسامت اور طاقت بھی لاجواب 100کلوگرام اٹھانا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے

14287562_10154390772594336_1922509841_n

خان بابا کہتا ہے اسکی جسامت اور طاقت کا راز تگڑی خوراک ہے جوروازانہ کھانے میں درجنوں انڈے ، پھل ،2مرغیاں اور 5لیٹردودھ چٹ کرجاتا ہے جسے ہرحال میں 10ہزارکیلوریزپورے کرنے ہوتے ہیں

خان بابا کے نام سے مشہورخضر کی چال ڈھال بھی اتنی منفرد اورپرکشش ہے کہ جو دیکھے سیلفی لئے بغیر نہ رہ سکے.

14248883_10154390773529336_201925065_n

ڈبلیو ڈبلیو ای نے مردان کے کو اعزازی بیلٹ دی ہے اورساتھ ساتھ 2017کے مقابلوں میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے ،خان بابا کے مطابق وہ ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا خواہشمند ہے جس کے لئے وہ تیاری بھی کررہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے