ہنستا بستا گھر راکھ اور لاشوں میں بدل گیا

قدوس سید

آئی بی سی اردو ، اسلام آباد

1721217

راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری کے گھر میں آتشزدگی نے ایک اورہنستا بستا گھراجاڑ دیا. بے رحم آگ کے شعلوں کی زد میں آکرپانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق شوکت اشرف کے سسرکا کہنا ہے کہ آگ جان بوجھ کرلگائی گئی۔

راولپنڈی تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سکیم تھری کے ایک گھرمیں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی لمحوں میں پورے گھرکواپنی لپیٹ میں لے گیا. اوردومنزلہ گھرمکمل طورپرجل گیا.

آتشزدگی کے باعث چھتیس سالہ شوکت اشرف، پچیس سالہ عائشہ شوکت جاں بحق ہو گئے. حادثے کے نتیجے میں پانچ بچے بھی جاں بحق ہوئے. جن میں بارہ سالہ حسن، دس سالہ محسن،آٹھ سالہ عمر، چھ سالہ عثمان اور چار سال کی فاطمہ شامل ہیں.

واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا تاہم گھر میں موجود ساتوں افراد جاں بحق ہو گئے. لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے راولپنڈی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی،تاہم گھر کا مکمل طور پر جلنا اور کسی بھی شخص کا زندہ نہ بچنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے.

سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں سات افراد کی ہلاکت بڑا واقعہ ہے.  تحقیقات کر رہے ہیں کہ بجلی جانے کے بعد گھر میں آگ کیسے لگی. واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل مکمل ہونے تک گھر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے.

دوسری جاں بحق شوکت اشرف کے سسر کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے. آگ جان بوجھ کرلگائی گئی اوران کی بیٹی اورنواسوں کوقتل کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے