ترکی میں کھدائی کے دوران ریچھ نکل آیا

زمین کی کھدائی کے دوران سونا ،چاندی،قیمتی نوادرات یا کوئی خاص دھات کا نکلنا عام سی بات ہے، لیکن ترکی میں عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران ایسا دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جس نے سب کو حیران کردیا۔

ترکی کے علاقے Bolu میں پولٹری فارم کی جگہ نئی عمارت کے لئے کھدائی کی جارہی تھی جہاں مزدور مشین کے ذریعے کھدائی میں مصروف تھے کہ اچانک اس دوران ریچھ نکل آیااور ریچھ اتنا بڑا تھا کہ چھوٹے سے سوراخ سے نکل نہ پایا اور کرین کی مدد سے اسے کھودا گیا تو ریچھ نکل کر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔

یہ دلچسپ منظر چند منٹوں پر محیط تھا تاہم وہاں موجود لوگ کچھ خوف زدہ تو ضرور ہوئے مگر یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے