پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی خدمت گذار رہی ،سراج الحق

لاہور۔ پریس ریلیز

246895-SirajulHaque-1397921898-780-640x480

۔ ۔ ۔ ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی باقی پارٹیوں کی طرح طویل عرصہ اسٹیبلشمنٹ کی خدمت گذار رہی ہے ،وہ کیسے آج اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی طرح لیڈر بھی فرسٹریشن کا شکار ہیں ۔

قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل بڑوں سے شروع کیا جائے ۔

خواص کے ٹولے کا کوئی شخص اگر قانون کے شکنجے میں آجائے تو پوری اشرافیہ چیخنا شروع کر دیتی ہے ۔

سیاسی پارٹیاں باہم دست و گریبان ہیں ،انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ۔

جو قوم اپنی زبان کے بجائے اغیار کی زبان میں تعلیم حاصل کر رہی ہو ،وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ۔

عوام کو ظلم اور جبر کے خلاف اٹھنا ہوگا ۔

سینٹر سراج الحق چوبرجی پارک لاہور میں منیر احمد قریشی کے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے