ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کے باہم دست و گریبان ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک میڈیا کو خیر باد کہہ دیا . ڈاکٹر شاہد مسعود اے آر وائی ، جیو نیوز ، نیوز ون اور پی ٹی وی سمیت کئی اداروں میں رہے . آج کل وہ بول نیوز پر پروگرام کر رہے تھے . انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بیان کر دی . ڈاکٹر شاہد مسعود اے آر وائے، جیو نیوز اور بول نیوز میں رہے اور اس وقت تینوں نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے . اس وجہ سے جہاں ان چینلز میں کام کرنے والے صحافی پریشان ہیں وہیں عوام نے بھی ٹی وی چینلز دیکھنا چھوڑ دیے ہیں .