بلند عمارت سے لٹکنے پر روسی ماڈل کو دبئی پولیس کی تنبیہ

دبئی کی پولیس نے ایک روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش آئندہ نہیں کریں۔

22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹک گئیں۔

وکٹوریہ نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ‘مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کیا۔ میں جب بھی ویڈیو دیکھتی ہوں تو میری ہتھیلیوں میں پسینہ آ جاتا ہے۔’

تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نےروس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کو طلب کیا ہے اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔

دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل المنصوری کے مطابق وکٹوریہ کو حلف نامہ پر دستخط کرانے کے لیے پولیس سٹیشن بلایا گیا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔ ‘جو اس روسی لڑکی نے کیا وہ جان کو خطرے میں ڈالنا تھا۔’

وکٹوریہ کی جانب سے اپنے پرخطر فوٹو شوٹ کی جو تصاویر انسٹا گرام پر ڈالی گئی ہیں ان کو 70 ہزار افراد نے پسند کیا ہے جبکہ تین لاکھ 80 ہزار افراد نے ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

تاہم کئی لوگوں نے وکٹوریہ کو اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے