ہو شیار ، خبردار،آج یکم اپریل ہے!

خبردار، ہو شیار اپنا خیال رکھیے گا، آج یکم اپریل ہے، منچلے اپریل فول منائیں گے،کہیں کوئی آپ کو بھی بے وقوف نہ بنا دے۔

یکم اپریل کو جھوٹ بول کر لوگوں کو بےوقوف بنانے کی مغربی رسم ہمارے ہاں بھی پہنچ گئی ہے، کئی لوگ اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔

جھوٹ بولنا تمام مذاہب میں ہی برا سمجھا جاتا ہے، اسلام میں تو اس کی سختی سے نفی کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ چاہے پہلی اپریل ہو یا کوئی اور دن، جھوٹ بول کر بے وقوف بنانا ناپسندیدہ عمل ہے۔

جدید سائنسی ایجادات ویسے تو انسان کی سہولت کا باعث بنی ہیں لیکن ان کے غلط استعمال سے اب لوگوں کو بڑی آسانی سے پریشان کر دیا جاتا ہے۔ جھوٹ بول کر کسی کو چونکانے سے انسانی صحت پربھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ہمارے بہت سے نوجوان فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے کسی کو بے وقوف بنایا ، آج اپریل فول ہے، یہ ان کی لاعلمی ہے اس لئے وہ ایسا کرتے ہیں اگر انہیں پتہ چل جائے کہ اس کی اصل وجوہات کیا ہیں تو شاید شرمندہ ہوں ۔

جھوٹ اگر ازراہِ مذاق بھی بولا جائے، تب بھی یہ ایک بڑی معاشرتی برائی ہے جس سے اجتناب کرنے میں ہی فائدہ ہے ، معمولی مذاق اور جھوٹ سے کسی دوسرے کی زندگی داؤ پر بھی لگ سکتی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے